Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا جانیوالے باپ بیٹی زندگی ہار گئے

ویب ڈیسک جمعرات 27 جون 2019
امریکا جانیوالے باپ بیٹی زندگی ہار گئے

میکسیکو سٹی…امریکا جانیوالے باپ بیٹی کی لاشوں نے دل دہلا دیے میکسیکو کے دریا کے ساحل پر پناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی ہے، 2 سالہ کم سن بیٹی اپنے باپ کی ٹی شرٹ کے اندر منہ چھپائے پیٹھ پر سوار تھی اور باپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کا ہالہ بنائے ہوئے تھی۔

امریکی صدر نے مہاجرین کیلئے سخت پالیسی قائم کررکھی ہے جس کے باعث سرحد پر کڑا پہرا ہے اور مہاجرین اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں شدید گرمی،ہائی الرٹ جاری

ڈوبنے والے باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے اپنی ٹی شرٹ کے اندر چھپالیا تھا تاکہ بیٹی پانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رہے اور بیٹی بھی اپنی آ خری سانسوں تک باپ کی پیٹھ پر سوار رہی اور اسی حالت میں دونوں کے دریا میں بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔

خوش قسمتی سے بچی کی 21 سالہ ماں کو دریا میں ایک اونچی چٹان میسر آ گئی جس پر اس نے پناہ لیکر اپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اسی دریا سے دو مزید کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

(649 بار دیکھا گیا)

تبصرے