Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آ سٹریلیا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

قومی نیوز بدھ 26 جون 2019
آ سٹریلیا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

لندن … آ سٹریلیا نے ورلڈکپ میچ میں میزبان انگلینڈ کو 64رنز سے باآ سانی ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 286کے جواب میں ہوم سائیڈ 45ویں اوور میں 221 پر ہمت ہار گئی۔کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔

آ سٹریلیا کی جانب سے کپتان فنچ 100، وارنر 53، اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے38، 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ آ رچر، ووڈ، سٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آ ئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ڈاکٹرز نے احتجاجاً ہیلمٹ پہن لئے

جواب میں آ سٹریلین بولرز نے انگلش بیٹسمینوں کو بالکل چلنے نہیں دیا۔ صرف بین اسٹوکس ہی مزاحمت کرسکے۔ انہوں نے 115 گیندوں پر 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ جیمز ونس صفر، جونی بیئرسٹو 27، جو روٹ آ ٹھ، کپتان اوئن مورگن چار ،جوز بٹلر 25، اور کرس ووکس 26 اور عادل رشید 25رنز بنا سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرنڈورف نے پانچ اور مچل اسٹارک نے چار کھلاڑیوں کو آ ئوٹ کیا۔

(646 بار دیکھا گیا)

تبصرے