Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جو ہوا بھلا دیا،ایک ایک میچ لیکر چلیں گے، سرفراز

قومی نیوز منگل 25 جون 2019
جو ہوا بھلا دیا،ایک ایک میچ لیکر چلیں گے، سرفراز

برمنگھم …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف بری طرح ہارے تھے اور اس کے بعد تنقید ہوئی جو زیادہ تر جائز تھی کیونکہ ہم نے غلطیاں کیں، لیکن ہم نے اس تنقید کو مثبت لیا۔

دو دن چھٹی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہم تر و تازہ اور ری چارج ہو کر آ ئیں۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر ہارتے ہیں، ہم ایک ٹیم کے طور پر جیتتے ہیں۔ یہ ہی پاکستان ٹیم کی پہچان ہے اور رہے گی۔

پیر کو پی سی بی ویب سائٹ کے کالم میں سرفراز احمد نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت پوری ٹیم کی مکمل کوشش کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے شکست، ٹیم کی تیاریوں کا پول کھل گیا

ہمیں اس کی سخت ضرورت تھی۔ پچھلا ہفتہ بہت مشکل رہا، کیونکہ ہم بھارت کے خلاف بری طرح ہارے تھے۔

ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے اور فیصلہ کیا کہ جو بھی ہوا تھا، اسکو بھلا کر آ گے بڑھیں گے۔ ایک، ایک میچ لیکر چلیں گے۔ یہ ایک طرح سے احتساب نفس تھا۔

ہم جانتے تھے کہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تسلیم کرتا ہوں کہ انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی اپ سیٹ کامیابی ہمارے لئے حوصلہ افزا تھی۔

اس نے یقینی طور پر ٹورنامنٹ کو اوپن کر دیا اور ہمیں یقین دلایا تھا کہ ہم آ خری چار میچوں میں، اگر اپنے ٹیلنٹ کے معیار پر کھیلیں، جیت سکتے ہیں۔

(354 بار دیکھا گیا)

تبصرے