Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا، مکی آ رتھر

قومی نیوز منگل 25 جون 2019
بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا، مکی آ رتھر

لندن…پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آ رتھر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا بھی سوچا تھا۔جنوبی افریقا سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا سے ناکامی کے بعد ہم بقا کی جنگ لڑ رہے تھے

بھارت سے میچ ہارگئے تو میں سخت دباؤ میں تھا، وہ مشکل ہفتہ تھا، لوگوں کی توقعات اور میڈیا کی اسکروٹنی سے نمٹنا آ سان کام نہیں ہوتا، میں نے اس وقت خود کشی کا بھی سوچا، کھلاڑی کئی دن تک سو بھی نہیں سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اب مہارانی کے باپ کی حکومت نہیں

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد نے کہا کہ مکی آ رتھر نے خود کشی کا لفظ محاورے میں استعمال کیا، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہیڈ کوچ نے اس کی وضاحت بھی کردی تھی۔

(353 بار دیکھا گیا)

تبصرے