Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آ ئی پی ایل جنوبی افریقا کو لے ڈوبی

ویب ڈیسک منگل 25 جون 2019
آ ئی پی ایل جنوبی افریقا کو لے ڈوبی

کراچی … جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ورلڈ کپ میں ربادا کے فیل ہونے اور ٹیم کی ناکامی کی وجہ ربادا کے آ ئی پی ایل کھیلنے کو قرار دیدیا ہے، پاکستان سے شکست کے بعد ڈو پلیسی نے کہا ہے کہ میں نے آ ئی پی ایل سے قبل ہی بہت کوشش کی کہ فاسٹ بولر ربادا کھیلنے نہ جائیں

ان کا آ رام کرنا اور فریش ہونا بہت ضروری تھا ، جب وہ کھیلنے گئے تو ہم نے سپورٹ کیا انہیں درمیانی حصے میں واپس آ جانا چاہئے تھا بعد میں وہ ان فٹ ہوئے اور ریکوری کرتے کرتے تھک سے گئے، ان پر بولنگ کا بہت بوجھ تھا جس کی وجہ سے کارکردگی خراب رہی، ربادا ورلڈ کپ میں 50 سے زائد کی اوسط سے صرف 6 وکٹ لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

ڈوپلیسی کہتے ہیں کہ تھکاوٹ کی وجہ سے ان کی اسپیڈ متاثر ہوئی ،اچھا ہوتا کہ وہ آ ئی پی ایل میں نہ جاتے اور انکا نہ جانا کئی دیگر کھلاڑیوں کے لئے بھی بہتر ثابت ہوتا۔واضح رہے کہ سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آ ئی پی ایل نے ان کی ٹیم کو برباد کیا ہے۔

(265 بار دیکھا گیا)

تبصرے