Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انتہا پسندی‘ مودی خاموش رہتے ہیں‘ امریکی رپورٹ

ویب ڈیسک پیر 24 جون 2019
انتہا پسندی‘ مودی خاموش رہتے ہیں‘ امریکی رپورٹ

واشنگٹن … امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی میں کمی کا اعتراف‘ رپورٹ کے مطابق انتہا پسندی کے واقعات پر مودی بھی خاموش رہتے ہیں او ران کا اس حوالے سے مذمت میں کوئی بیان کبھی کبھار ہی سامنے آتا ہے۔

دلچسپ ترین امر یہ ہے کہ یہ سالانہ رپورٹ بحیثیت امریکی وزیر خارجہ مائیک پپیو کی ایماء پر جاری کی گئی ہے جو خود منگل کو بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی آرہے ہیں۔

بھارت کو اس رپورٹ پر مرچیں لگ گئی ہیں اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ دیگر حکومتوں کو بھارتی جمہوریہ پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی نے بھارت کی شکل بگاڑ دی ،لالو پرساد

تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔

امریکی کمیشن نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت میں ہندو تواتحریک علی اعلان کہتی ہے کہ تمام غیر ہندو افراد کو ملک سے نکال دے گی‘ مار ڈالے گی یا انہیں ہندو دھرم کا پیروکار بنادیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے بعض ارکان کا انتہا پسند گروپس سے تعلق ہے۔ رپورٹ کے مطابق تشدد‘ جبر اور ہراسانی کے ذریعے انتہا پسندوں نے مسلمانوں اور نچلی ذات کے دلتوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

(475 بار دیکھا گیا)

تبصرے