Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امجد صابری کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے

قومی نیوز هفته 22 جون 2019
امجد صابری کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے

کراچی… لیاقت آ باد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے مشہور و معروف قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے۔امجد صابری کو 22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ لیاقت آ باد سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے۔

23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا،قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اوربڑے بھائی عظمت صابری سے لی، فنی تعلیم وتربیت کے بعد امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اس انداز سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا کہ جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو گھونسا جڑ دیا

امجد صابری نے بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دی، اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر آئے، امجد صابری نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں ’’تاجدار حرم‘‘ اور ’’بھر دو جھولی میری‘‘ پڑھ کر شہرت حاصل کی۔

(1001 بار دیکھا گیا)

تبصرے