Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 17  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکس نیٹ میں آجائیں ،بجلی کے بل کیساتھ ایف بی آر کا نوٹس

ویب ڈیسک جمعه 21 جون 2019
ٹیکس نیٹ میں آجائیں ،بجلی کے بل کیساتھ ایف بی آر کا نوٹس

کراچی… بجلی کے کمرشل صارفین کو 30جون تک ٹیکس نیٹ میں شمولیت کی مہلت، 10بڑے شہروں میں5بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،ایف بی آ ر نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو (ایف بی آ ر) نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے، نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بجلی استعمال کرنے والے30جون سے پہلے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں

یہ بھی پڑھیں : ارب پتی ٹیکس چور گرفتار کرنے کا فیصلہ

کمرشل صارفین انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں، ایف بی آ ر نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ30جون تک اثاثے ظاہر کرکے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،30جون کے بعد ٹیکس چوروں اور نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(1654 بار دیکھا گیا)

تبصرے