Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر 140 روپے کی سطح پر آجائے گا

ویب ڈیسک جمعرات 20 جون 2019
ڈالر 140 روپے کی سطح پر آجائے گا

کراچی… فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح تک آنے کی پیش گوئی کردی‘ بائیکاٹ مہم کے آغاز کے بعد عوام کی جانب سے ڈالر واپس کئے جارہے ہیں‘ اسی باعث امریکی کرنسی کی طلب میں کمی ہورہی ہے۔

دوسری طرف روپے کی بے قدری جاری‘ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے کی سطح تک واپس جاسکتی ہے۔

عوام کی ڈالر بائیکاٹ مہم کے باعث ڈالر کی غیر ضروری خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ لوگوں کو بڑی تعداد ڈالر کو مارکیٹ میں واپس بھی جمع کروارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگے ڈالر سے مارکیٹ میں ہلچل

عوام کی ڈالر بائیکاٹ مہم اگر یوں ہی جاری رہی تو کچھ عرصے تک روپیہ تگڑا ہوسکتا ہے‘ اس مہم کے باعث کچھ ہی عرصے میں ڈالر کی قیمت 140 روپے کی سطح تک آسکتی ہے‘ تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈالر کی غیر ضروری خریداری اور ذخیرہ اندوزی کو ہر صورت روکا جائے۔

دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں عید کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اب تک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھائو جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اب حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔

(1439 بار دیکھا گیا)

تبصرے