Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ارب پتی ٹیکس چور گرفتار کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک جمعرات 20 جون 2019
ارب پتی ٹیکس چور گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد …حکومت نے بڑے ٹیکس چوروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔21جون سے بھاری اثاثہ رکھنے والے نان فائلرز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی۔10بڑے شہروں میں 5،5ارب پتی والے ٹیکس چوروں کو گرفتار کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو گھونسا جڑ دیا

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،ملتان، فیصل آباد ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، پشاور، حیدرآباد، اور کراچی میں بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی۔ایف بی آر کو ٹیکس چوروں کا ڈیٹا موصول ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کس فرد کے نام کتنی جائیداد، نادرا کے تعاون سے سافٹ وئیر بھی تیار کرلیا گیا۔شناختی کارڈ نمبر سے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آجائینگی۔حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بھی پارلیمنٹ سے منظو ر کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

(475 بار دیکھا گیا)

تبصرے