Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں،چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک بدھ 19 جون 2019
پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہواجس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے سود سے پاک نظام کیلئے گیم پلان طلب کر لیا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے رقم کا حصول مقصد نہیں، شبر زیدی نے کہا کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خرید و فروخت کم، زیرگردش کالادھن بھی غائب

اب بیرون ملک سے جو بھی 50 لاکھ سے زیادہ رقم پاکستان بھیجے گا ،اس آمدن کے ذرائع پوچھے جاسکیں گے۔شبر زیدی نے کہا کہ سفید دھن سے پراپرٹی کے خریدار کم ہوجائیں گے ،پراپرٹی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جب پراپرٹی کی قیمتیں کم ہوں گی تو بیچنے والے بھی کم ہوجائیں گے۔

(1416 بار دیکھا گیا)

تبصرے