Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی بی سی معافی مانگے، پاکستان کا بے بنیاد خبروں پراحتجاج

ویب ڈیسک بدھ 19 جون 2019
بی بی سی معافی مانگے، پاکستان کا بے بنیاد خبروں پراحتجاج

اسلام آباد… حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی 2 جون کی یک طرفہ خبرپرباضابطہ احتجاج کیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی 2 جون کی بے بنیاد اوریکطرفہ خبروں پر19 صفحات پر مشتمل احتجاجی ڈوزیئر بی بی سی کے نمائندے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ بی بی سی کی خبر میں فریقین کا موقف نہیں لیا گیا جوکہ بی بی سی کی ادارتی پالیسی کے خلاف ہے، تجزیئے سے واضح ہوتا ہے کہ خبرمیں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کا احمقانہ بیان، پھر پھنس گئے

ڈوزیئرمیں مزید کہا گیا کہ خبرکا تفصیلی تجزیہ علیحدہ مراسلے میں ارسال کیا جارہا ہے، خبر میں حتمی نتائج کا اخذ کرنا غیرجانبدار اور معروضی صحافت کیخلاف ہے، بی بی سی معافی مانگ کرمتعلقہ خبر اپنی ویب سائٹ سے ہٹائے۔

(580 بار دیکھا گیا)

تبصرے