Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک پیر 17 جون 2019
ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے

ماسکو … ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین نے ملزمان کی چین حوالگی کا مجوزہ قانون واپس لیے جانے کے باوجود حکمران کیری لیم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اتوار کو وسطی ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد سیاہ لباس زیب تن کیے سڑکوں پر نکل آ ئے اور چیف ایگزیکٹو کیری لیم کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

جلوس میں نوجوان، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔چین کے نیم خودمختار علاقے ہانگ کانگ کی حکومت نے احتجاج کے پیش نظر ملزمان کی چین حوالگی کے اس متنازع بِل کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے خلاف ہانگ کانگ میں ایک ہفتے سے پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی بھارتی مداح میچ سے قبل پرجوش

مجوزہ قانون کے تحت ہانگ کانگ میں جرائم کے ارتکاب کرنے والے افراد کے مقدمات چین میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ہانگ کانگ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کی مخالفت کی تھی۔

(768 بار دیکھا گیا)

تبصرے