Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں ڈاکٹرز نے احتجاجاً ہیلمٹ پہن لئے

ویب ڈیسک اتوار 16 جون 2019
بھارت میں ڈاکٹرز نے احتجاجاً ہیلمٹ پہن لئے

نئی دلی… بھارت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے کیخلاف احتجاجاً ہیلمٹ پہن کر اور سروں پر طبی پٹی باندھ کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ سے شروع ہونے والی ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ دارالحکومت دہلی تک جا پہنچا ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کو تحفظ کی فراہمی میں ناکامی پر ہیلمٹ پہن کر اور سر پر طبی امداد مہیا کرنے والی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔آ ل انڈیا میڈیکل اسپتال دہلی اور عثمانیہ اسپتال سمیت ملک کے بڑے شہروں کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے انوکھے انداز سے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول کا افطار ڈنر موضوع بحث بن گیا

اسپتالوں میں ہیلمٹ پہنے ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے نظر آ ئے جب کہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی سروں پر مرہم پٹی باندھی۔ڈاکٹرز کا مطالبہ تھا مریضوں کے ساتھ آ نے والے اہل خانہ عملے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جب کہ کوئی بھی ڈاکٹرز جان بوجھ کر مریضوں کی جان نہیں لیتا، ڈاکٹرز کا کام جان بچانا ہوتا ہے جس کے لیے عملہ دن رات کام کرتا ہے تاہم لواحقین اپنے پیاروں کی موت کا الزام دھر کرغنڈہ گردی کرتے ہیں۔

(754 بار دیکھا گیا)

تبصرے