Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر 158 سونا 76 ہزار روپے تولہ

ویب ڈیسک هفته 15 جون 2019
ڈالر 158 سونا 76 ہزار روپے تولہ

کراچی….. انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ بلند ترین سطح پر157اعشاریہ 50کاہوگیا، بجلی ایک اعشاریہ 49روپے مہنگی، سونا فی تولہ75 ہزار 900روپے ہوگیا،حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے نرخ مزید2روپے 60پیسے فی یونٹ تک بڑھنے کی حامی بھرلی، اضافہ دو قسطوں میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4روپے سے زائد کے اضافے کے بعد 157 روپے 50پیسے تک پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر1.84روپے بڑھتا ہوا 156روپے تک آگیا،فاریکس ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے در آمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری کا زبردست دبائو ہے اور اسی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، ڈالر مہنگا

دریں اثناء بجلی کے بلوں پر فی یونٹ 1.494 روپے کے نئے اضافے پر ماہرین نے کہا ہے کہ فیصلہ آئی ایم ایف ڈکٹیشن پر کیاگیا ہے اور اضافے کے نتیجے میں صارفین کو یوٹیلٹی پر مزید ایک کھرب 90 ارب روپے بھرنے پڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ایک کھرب 89 ارب 64 کروڑ کی وصولیاں باقی ہیں۔آئی ایم ایف اسٹاف لیول سطح پر ہونے والے مذاکرات میں طے کیا گیا تھا کہ وصولیوں کا یہ بوجھ صارفین پر منتقل کیا جائے گا تاکہ گردشی قرضوں کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔

(1159 بار دیکھا گیا)

تبصرے