Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اب مہارانی کے باپ کی حکومت نہیں

ویب ڈیسک جمعه 14 جون 2019
اب مہارانی کے باپ کی حکومت نہیں

اسلام آ باد … وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے سربراہ کی تقرری آ ئندہ ہفتے کریگی‘ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گدی نشین ہر جمعرات کو ظل سبحانی کی زیارت کرتے ہیں

کل ایک راج کماری کنیزوں کے جھرمٹ میںباربار وزیراعظم کو للکار کر ہمیں دعوت دے رہی تھیں کہ اسے اسکی اوقات کیوں نہیں دکھائی جاتی‘ محترمہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ، اپنی اوقات میں رہیں، معاشرے کی مذہبی سماجی اقدار ہیں ورنہ ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے‘وہ جس طرح کے لب و لہجے میں بات کر رہی تھی

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرا،150والا ٹکٹ ڈھائی ہزار پاﺅنڈ میں فروخت

بات بات پر یہ کہہ رہی تھی کہ اس کی جرات ، یہ لب و لہجہ ان کا تکبر اور غرورانہیں اس نہج پر لے گیا ‘ اب مہارانی کے باپ کی حکومت نہیں ،قہر کے شکارشریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی سبق نہیں سیکھا ‘وہ سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہوئی ، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کرتی رہیں کوئی پوچھنے والانہیں تھا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انکوائری کمیشن کا اعلان کیا اگلے ہفتے سربراہ کا اعلان کرینگے، ٹی او آ رز بنائے جا رہے ہیں ، کمیشن کو خود دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ انکوائری کمیشن کی نگرانی وزیراعظم کریں گے، انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت آ زاد کمیشن ہوگا، کمیشن کا سربراہ ایسا ہوگا جس کی شخصیت متنازع نہ ہو، وزیراعظم دورے سے واپس آ ئیں گے تو اگلے ہفتے کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی ہوجائیگی۔

(338 بار دیکھا گیا)

تبصرے