Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پھر انکار

قومی نیوز جمعه 14 جون 2019
مودی کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پھر انکار

بشکک…بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آ باد دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھالے کے مطابق نریندرمودی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس کی سائیڈلائن پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔اس موقع پرمودی نے ایک بارپھر پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا اورکہاکہ دہشت گردی سے انڈیا متاثر ہو رہاہے‘پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج نے پھر دنیا کو حیران کردیا

مودی کا مزیدکہناتھاکہ اسلام آ بادکو دہشت گردی سے پاک ماحول بناناہوگا تاہم سردست ہمیں ایساہوتاہوانظر نہیں آ تا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن کیلئے کافی کوششیں مگر ان کاوشوں کو ڈی ریل کردیاگیا۔

مودی نے کہاکہ انڈیا کایہ مستقل مو قف ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ امن چاہتاہے۔

(923 بار دیکھا گیا)

تبصرے