Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بیٹسمینوں کی کارکردگی پر شائقین اور مبصرین برہم

قومی نیوز جمعرات 13 جون 2019
بیٹسمینوں کی کارکردگی پر شائقین اور مبصرین برہم

کراچی … ورلڈکپ میں آ سٹریلیا کے خلاف پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی پر شائقین اور ماہرین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مستند بیٹسمین غیر ضروری اسٹروکس کھیل کر اپنی وکٹیں گنوا کر پویلین واپس گئے، محمد حفیظ وکٹ پر جم گئے تھے تو انہیں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، شعیب ملک بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبے میں کوئی پرفارمنس نہیں دکھا پارہے ہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو آ زمانا چاہئے تھا۔

امام الحق اور بابر اعظم کی بیٹنگ کو بھی تنقید کا سامنا رہا۔ خلاف توقع پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چار فاسٹ بولروں محمد عامر، وہاب ریاض ، شاہین شاہ آ فریدی اور حسن علی کے ساتھ آ سٹریلیا کے خلاف میچ میں اترنے کا فیصلہ کیا۔حیران کن طور پر شاداب خان کو ڈراپ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سر کلر ریلوے غریبوں کی خوشحالی یا بربادی؟

شاداب خان کو ڈراپ کرنا اس لحاط سے مشکل فیصلہ دکھائی دے رہا تھاکہ آ سٹریلوی بیٹسمین ہمیشہ سے لیگ اسپن کے خلاف کمزور دکھائی دیتے ہیں۔ شاداب خان غیر معمولی فیلڈر اور بہتر بیٹسمین ہیں۔

(518 بار دیکھا گیا)

تبصرے