Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

محمد عامر نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

قومی نیوز جمعرات 13 جون 2019
محمد عامر نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

ٹاؤنٹن … لیفٹ آ رم فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ سے خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہے۔ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام آ نے کے بعد پاکستانی ٹیم نے اگلا میچ ٹائونٹن میں کھیلا تھا۔ پابندی ختم ہونے کے بعد عامر نے پہلا فرسٹ کلاس میچ بھی ٹائونٹن میں کھیلا تھا اور تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسی شہر میں بدھ کو محمد عامر نے ورلڈکپ میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

2019کے ورلڈ کپ میں عامر سب سے زیادہ دس وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اس سے قبل عامر کی بہترین بولنگ 28 رنز دے کر چار وکٹ تھے۔ انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں حاصل کی تھیں۔27 سالہ محمد عامر نے جب پانچ وکٹ مکمل کئے تو وہ جشن منانے کے بجائے سجدہ ریز ہوگئے۔ دس اوورز میں آ سٹریلوی بیٹسمین عامر کی بولنگ پر ایک چوکا مار سکے جبکہ آ خری41 گیندوں پر کوئی چوکا نہیں لگ سکا۔

یہ بھی پڑھیں : ’’زنگ بیلز‘‘ کا فائدہ بیٹسمینوں کو ہونے لگا

سخت سرد موسم اور بارش کے خدشات کے باوجود شائقین کرکٹ کا جنون عروج پر رہا خون جما دینے والی سردی میں گرائونڈ کا ماحول گرم تھا۔ دنیا بھر سے اور انگلینڈ کے مختلف شہروں سے تماشائیوں نے بڑی تعداد میں ٹائونٹن کا رخ کیا۔سمرسیٹ کائونٹی کا یہ شہر 61 ہزار آ بادی والا شہر ہے جہاں کے تمام ہوٹل میچ کی وجہ سے فل تھے بلکہ ٹائونٹن کے اطراف میں دیگر قریبی شہروں کے ہوٹلوں میں بھی کمرے نہیں تھے۔ شہر میں میچ سے قبل ٹیکسی بھی نایاب ہوگئی تھی۔

سرد موسم میں تماشائیوں کو جوش وخروش کم نہ ہوا۔ کئی دیوانے وہیل چیئرز پر گرائونڈ آ ئے۔گرائونڈ میں پاکستانیوں کی تعداد زیادہ تھی اس لئے ہر انکلوژر میں ہرے رنگ کی بہار تھی۔ جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور گرین شرٹس دکھائی دے رہے تھے۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گرائونڈ گونجتا رہا۔ محمد عامر نے پہلا اوور کرایا تو ہر طر ف سے عامر عامر کی آ وازیں آ رہی تھیں۔

(473 بار دیکھا گیا)

تبصرے