Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بانی متحدہ ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک جمعرات 13 جون 2019
بانی متحدہ ضمانت پر رہا

لندن … بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں دو گھنٹے کی تفتیش کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ کائونٹر ٹیررازم یونٹ کے ڈٹیکٹیوز کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کے بعد بدھ کی شام پولیس ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ان سے منگل کی شب برطانوی وقت کے مطابق10 تا12 بجے تفتیش کی گئی۔ لندن پولیس نے ان سے جو سوالات کئے، ان کا الطاف حسین نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : الطاف حسین سے 24 گھنٹے تک تفتیش کی جائیگی

انہوں نے پولیس کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور نو کمنٹ کا آپشن اختیار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرائون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے پولیس کو مشورہ دیا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو پیش کی جانے والی فائل میں کافی شواہد موجود نہیں ہیں اور جب تک مزید شواہد پیش نہیں کئے جاتے، چارج نہیں کیا جا سکتا۔

الطاف حسین کے اپنے ہوم ایڈریس پر24 گھنٹے کی پولیس ضمانت اپلائی ہوگی اور وہ چھ ہفتے بعد اسی پولیس اسٹیشن پر واپس آئیںگے۔ تفتیش کے بارے میں معلومات رکھنے والے قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ پولیس کے سوالات کے جواب نہ دیں۔

(692 بار دیکھا گیا)

تبصرے