Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صرف ساڑھے 45ارب روپے ، کراچی پھر نظر انداز

عرفان ساگر بدھ 12 جون 2019
صرف ساڑھے 45ارب روپے ، کراچی پھر نظر انداز

کراچی … وفاقی بجٹ میں ملکی معاشی حب کراچی کے لئے صرف ساڑھے 45ارب روپے رکھے جانے پر اہل کراچی حیران ہیں یہ رقم کراچی میں جاری ماضی کے منصوبوں کے لئے ہے اس میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں ہے

ملک کے کیلئے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنیوالے شہر کے لئے یہ رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے کراچی کو ایک بار پھرنظر انداز کیا گیا ہے کراچی کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دئیے سیٹیں دیں لیکن جواب میں اب تک کراچی پر کوئی خاص نظر کرم نہیں کی گئی اور موجودہ بجٹ میں بھی یہی نظر آرہا ہے

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں گرمی کی نئی لہرشروع

7ہزار ارب کے بجٹ میں منی پاکستان کیلئے صرف ساڑھے 45ارب روپے ایک فیصدسے کم ہے جو کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور انہیں لاوارث سمجھے جانے کے مترادف ہے۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے