Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجٹ کے ساتھ گرفتاریاں،ملکی سیاست میں ہلچل

صابر علی بدھ 12 جون 2019
بجٹ کے ساتھ گرفتاریاں،ملکی سیاست میں ہلچل

کراچی…پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ اور بڑے سیاسی قائدین کی گرفتاریاں ایک ساتھ سامنے آرہی ہیں‘ سیاسی قائدین کی گرفتاریاں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ لندن بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں رہا اور ایک طویل عرصہ تک متوقع گرفتار ہونے والی شخصیت بانی ایم کیوایم کی گرفتاری بھی ایسے موقع پر سامنے آئی ہے

جب پاکستان میں 10 ماہ قبل آنیوالی پی ٹی آئی حکومت اپناپہلا بجٹ پیش کررہی ہے اور بجٹ کے موقع پر نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ سے بڑے سیاسی قائدین کی گرفتاریوں نے ملک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے‘ جبکہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا نیا طوفان لائے گا

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی انٹری ‘حمزہ گم صم

تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافے نے سرکاری ملازمین کو مایوس کیا ہے‘ دوسری جانب وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر قومی اسمبلی کے ایوان میں روایتی شور شرابہ ‘ بجٹ کی کاپیاں پھاڑے جانے اور ارکان میں ہاتھا پائی سمیت کوئی نیا اور بڑا اقدام سامنے نہیں آیا اورایسا معلوم ہوتا ہے کہ سندھ وپنجاب کے بڑے سیاسی قائدین کی گرفتاریوں کے سبب متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کوئی بڑا اور موثر احتجاج نہیں کرسکے گی اورعوام وسیاسی کارکنان بھی اس حوالے سے گومگوں کی کیفیت میںہیں کہ وہ مہنگائی میں اضافے کے خلاف احتجاج کریں یا سیاسی قائدین کی گرفتاریوں پر سڑکوں پر آئیں۔

(188 بار دیکھا گیا)

تبصرے