Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’زنگ بیلز‘‘ کا فائدہ بیٹسمینوں کو ہونے لگا

ویب ڈیسک منگل 11 جون 2019
’’زنگ بیلز‘‘ کا فائدہ بیٹسمینوں کو ہونے لگا

لندن ….. فاسٹ بولر کی پوری رفتار سے کرائی گئی گیند بیٹ کے قریب سے گذر کر وکٹوں سے ٹکرائے لیکن بیلز نہ گریں تو بولر مایوس اور بیٹسمین خوش ہوگا۔ ایسے منظر جاری کرکٹ ورلڈکپ میں بار بار دیکھے جارہے ہیں۔

پانچ بیٹسمین اب تک بولڈ ہونے کے باوجود اننگز جاری رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ اتوار کو بھارت کیخلاف آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ہوا۔ انہیں جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا لیکن بیلز ٹس سے مس نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن میڈیاپرمقبول

اس کی وجہ ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والی ’’زنگ بیلز‘‘ ہیں۔ شفاف مادے سے بنائی گئی یہ بیلز ایل ای ڈی لائٹس نصب ہونے کے سبب بھاری ہوگئی ہیں جس کا فائدہ بیٹسمینوں کو مل رہا ہے۔

(509 بار دیکھا گیا)

تبصرے