Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وفاقی بجٹ آج ،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 35فیصد زائد

ویب ڈیسک منگل 11 جون 2019
وفاقی بجٹ آج ،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 35فیصد زائد

کراچی … آج پیش کئے جانے والے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف اولین ترجیح ہوگا۔ مالی سال 2019-20ء کے لئے پیش کئے جانے والے اس فنانس بل میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد کا فیکٹر اہم کردار ادا کرے گا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ٹیکس شرح میں اضافے‘ ٹیکس بیس بڑھانے‘ ٹیکس چھوٹ اور مراعات میں خاتمے اور کمی کے ذریعے وصولیوں کا ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زائد رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کے پاس ان وصولیوں میں کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

ٹیکس حکام اگر ہدف کے مطابق وصولیاں نہ کرپائے تو حکومت لامحالہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر مجبور ہوگی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف دوسرا بڑا فیکٹر ہوگا‘ کیونکہ اگر آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن کے مطابق بجٹ میں سخت شرائط پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پاکستان کو اسٹاف لیول معاہدے کے باوجود آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا 3 سالہ اقساط پر مبنی قرض نہ مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت عوام کو بھوکا مار دے گی‘ خورشید شاہ

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد نیا بجٹ آئی ایم ایف بورڈ کو بھیجا جائے گا جس پر جائزے کے بعد ہی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ سخت شرائط پر عملدرآمد ہونے کی صورت میں قرض پروگرام کی منظوری دے گا۔

موجودہ اقتصادی اشاریوں کے مطابق سابقہ حکومتوں نے آئی ایم ایف سے بھاری قرضہ لے رکھا ہے جس کی صرف اقساط کی ادائیگی کیلئے حکومت کو قرض لینا لازمی ہے جس سے گریز کے لئے حکومت کے پاس اربوں ڈالر کی متبادل آمدنی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔ نامساعد حالات کی بناء پر برآمدی سیکٹر کی پرفارمنس بہت خراب ہے۔

(226 بار دیکھا گیا)

تبصرے