Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عبوری ضمانت میں توسیع مسترد، حمزہ شہباز بھی گرفتار

قومی نیوز منگل 11 جون 2019
عبوری ضمانت میں توسیع مسترد، حمزہ شہباز بھی گرفتار

لاہور… ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں عدالت سے حراست میں لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے، حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت پہنچے تو کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کررہا تھا۔

نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

(219 بار دیکھا گیا)

تبصرے