Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

قومی نیوز منگل 11 جون 2019
کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

کراچی (قومی اخبارنیوز) سمندری طوفان کے باعث فشریز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی‘ سمندر میں موجود ماہی گیروں کو واپس بلالیا گیا۔

سمندرمیں طوفان کے باعث ساحلی مقامات کو خطرہ نہیں ہے‘ جمعہ اور ہفتے کو بارش کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

آج صبح محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندر میں طوفان کراچی کے جنوب میں 1300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

یہ بھی پڑھیں : گرمی نے قیامت ڈھادی،10 شہری ہلاک

فی الحال سمندر میں طوفان سے پاکستان کے ساحلی مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘ تاہم آج صبح فشریز پر ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا ہے‘ کھلے سمندر میں موجود 15کشتیوں کو واپس بلالیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا آج صبح درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ تھا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون وایو کی وجہ سے جمعہ اور ہفتے کو ساحلی مقامات پر بارش کا امکان ہے‘ بارشوں کے باعث شہری اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(440 بار دیکھا گیا)

تبصرے