Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امیتابھ بچن کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پرعمران خان کی تصویر

قومی نیوز منگل 11 جون 2019
امیتابھ بچن کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پرعمران خان کی تصویر

کراچی (قومی اخبار نیوز) بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا آ فیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کرلیا گیا اور ہیکرز نے پروفائل پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی۔

امیتابھ بچن بھارتی سنیما کے ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آ گاہ کرتے رہتے ہیں۔

بالی وڈ میگا اسٹار کے ٹوئٹر پر 3 کروڑ 73 لاکھ سے زائد فالورز ہیں لیکن اب اس آفیشل اکاﺅنٹ کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کرکٹ میں پھر سیاست لے آیا

ہیکرز نے امیتابھ بچن کا اکاﺅنٹ ہیک کرکے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی ہے اور ساتھ ہی چند پیغامات بھی ٹوئٹ کیے ہیں۔

بگ بی کے اکاﺅنٹ سے پاکستان اور ترکی کے پرچم والی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام بھی دیا گیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پاکستان سے محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔

میگا اسٹار کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ تقریباً نصف گھنٹہ ہیک رہنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ بحال کیا گیا اور ٹوئٹس بھی ہٹادیں۔

(247 بار دیکھا گیا)

تبصرے