Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 17  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہر پاکستانی ایک لاکھ 64 ہزار 9 سو 22 روپے کا مقروض

ویب ڈیسک منگل 11 جون 2019
ہر پاکستانی ایک لاکھ 64 ہزار 9 سو 22 روپے کا مقروض

اسلام آ باد … پاکستان کے سرکاری قرضے اور ادائیگیاں (ملکی و غیرملکی) مارچ 2019 کے اختتام تک پریشان کن طور پر 35.0954ٹریلین روپے ( تقریباً ساڑھے تین سو کھرب) ریکارڈ کئے گئے ہیں جو کہ 2013 سے دگنے سے بھی زائد ہیں جیسا کہ 2013 میں یہ قرضے 16.338 ٹریلین روپے ( تقریباً ایک سو تریسٹھ کھرب) تھے۔

اقتصادی سروے کے مطابق 2008 میں پاکستان کے مجموعی قرضے اور ادائیگیاں (ملکی و غیرملکی) 6.69 ٹریلین روپے (تقریباً چھیاسٹھ کھرب) تھے جب پرویز مشرف نے اقتدار چھوڑا لیکن پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت کے اختتام تک یہ قرضہ بڑھ کر 16.34 ٹریلین روپے (تقریباً ایک سو تریسٹھ کھرب) ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی شرائط منظر عام پر نہیں لاسکتے،حفیظ شیخ

پھر 2018 میں نواز حکومت کے اختتام تک یہ قرضہ بڑھ کر 29.88 ٹریلین روپے (تقریباً دو سو اٹھانوے کھرب) ہوگیا تھا اور اب یہ مزید بڑھ کر 35.09 ٹریلین روپے ( تقریباً ساڑھے تین سو کھرب) ہوگیا ہے۔

(1222 بار دیکھا گیا)

تبصرے