Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چاند مریخ کا حصہ ، ٹرمپ کا انکشاف

ویب ڈیسک اتوار 09 جون 2019
چاند مریخ کا حصہ ، ٹرمپ کا انکشاف

نیویارک …امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر اپنے بے سرو پا بیانات کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں انہوں نے امریکی خلائی ادارے ناسا پر تنقید کرتے ہوئے چاند کو مریخ کا حصہ قرار دیدیا۔

ناسا 2024 میں چاند پر دوبارہ جانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے اور خلائی ادارہ اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر چکا ہے لیکن امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ناسا کو چاند پر دوبارہ جانے کے حوالے سے بات کرنا بند کر دینا چاہیے، اس سے ابہام پیدا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ہم جتنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں، ناسا کو چاند پر جانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے، ہم یہ کام 50 سال پہلے کر چکے ہیں۔یہ ٹویٹ امریکی صدر نے اپنے یورپ کے دورے سے واپسی پر کیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ انہیں ہمارے کیے جانے والے کہیں زیادہ بڑے کاموں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بشمول مریخ (چاند جس کا حصہ ہے)، ڈیفنس اور سائنس۔اس ٹویٹ کا مطلب غیر واضح ہے لیکن اخذ کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر اسپیس ایجنسی کو مریخ کو اہمیت دینے پر زور دے رہے ہیں۔

(413 بار دیکھا گیا)

تبصرے