Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کرکٹ میں پھر سیاست لے آیا

ویب ڈیسک هفته 08 جون 2019
بھارت کرکٹ میں پھر سیاست لے آیا

لندن…آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بھارتی وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کوبھارتی فوج کی حمایت والے گلوز پہننے سے روک دیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2019 ء کے اوپننگ میچ میں بھارت کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے گلوز پر ’’بلیدان بیج‘‘ دیکھا گیا تھا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز نے بتایا کہ بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : احتجاجی تحریک کیلئے پیپلز پارٹی کی پہلی کوشش ناکام
ہندوستان ٹائمز کے مطابق’’بلیدان‘‘ بھارت کی خصوصی فوج کا نشان ہے اور اسے صرف پیراملٹری کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔

(408 بار دیکھا گیا)

تبصرے