Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

قومی نیوز جمعه 07 جون 2019
پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

برسٹل: انگلینڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم پچ کو اب تک کور سے ڈھانپ رکھا ہے اور میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔

امپائرز نے بار بار میدان کا دورہ کیا اور میچ شروع ہونے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا لیکن تمام کاوشیں رائیگاں جانے کے بعد امپائرز نے مشورے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے انگلینڈ کو ہراکر خطرے کی گھنٹی بجادی

ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جب کہ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا 3 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر آ گیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے اب تک ایونٹ میں دو، دو میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری میچ میں پاکستان نے ورلڈ کپ کی ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دی اور افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

(591 بار دیکھا گیا)

تبصرے