Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 17  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹی وی اداکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ، نیلم منیر

ویب ڈیسک بدھ 29 مئی 2019
ٹی وی اداکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ، نیلم منیر

کراچی(قومی اخبارنیوز) پاکستانی اداکارہ اور میزبان نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں اور اداکاراؤں نے پاکستان کی فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے فلمی صنعت میں آ نے والے ٹیلنٹ کی بدولت اب لگے بندھے موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بننے لگی ہیں اور یوں پاکستانی سنیما میں ایک نئی جہت متعارف ہوئی ہے۔

نیلم کا کہنا تھا کہ خود انہیں بھی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے شناخت ملی، ماڈلنگ ان کی وجہ شہرت بنی اور اب وہ لالی ووڈ میں نام بنانے کی خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ کے90ارب روپے کہاں گئے؟ وسیم اختر

واضح رہے کہ نیلم منیر اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”رانگ نمبر 2“ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

اس فلم کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ فلم کی کہانی مزاحیہ ہے لیکن یہ سبق آ موز بھی ہے۔

(1246 بار دیکھا گیا)

تبصرے