Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، ڈالر مہنگا

قومی نیوز بدھ 29 مئی 2019
اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، ڈالر مہنگا

کراچی ……اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی، 98ارب ڈوب گئے، ڈالر سونا اوپر، تیل بجلی مہنگا کرنیکی سفارش،100انڈیکس 748پوائنٹس کی کمی سے35ہزار کی نفسیاتی حدسے گرگیا،

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید1روپے 20پیسے، قیمت فروخت1روپے40پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں بھی 50پیسے اضافہ، صرافہ بازار میں سونا 300روپے مہنگا ہوکر فی تولہ 70ہزار روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرکاری مالیاتی اداروں کے ہاتھ کھینچ لینے کے بعدفروخت کا دبائو ،منگل کوبڑی مندی ، 100انڈیکس 748پوائنٹس کی کمی سے 35ہزار کی نفسیاتی حدسے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت مزید 98ارب 22کروڑروپے گھٹ گئی

کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 21.62 فیصدزائد جبکہ 72.78 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 35703پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا ،فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 34898 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 10 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خطرہ

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میںمنگل کو ایک بار پھرپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں1.20روپے اور قیمت فروخت1.40روپے بڑھ گئی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادھر بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا

جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت69700روپے سے بڑھ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59757روپے سے بڑھ کر60014روپے ہوگئی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ تیل کو بھی مہنگا کرنیکی سفارش بھی کردی گئی ہے اور یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات 12روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔جبکہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 55پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے

(1986 بار دیکھا گیا)

تبصرے