Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی کا پاکستان سے کشیدگی برقرار رکھنے کا اشارہ

ویب ڈیسک منگل 28 مئی 2019
مودی کا پاکستان سے کشیدگی برقرار رکھنے کا اشارہ

اسلام آباد…بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی برقرار رکھنے اور حالات کو معمول پر نہ لانے کا اشارہ دیتے ہوئے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا، بھارت نے حلف برداری میں شرکت کیلئے سارک کے دیگر رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت دیدی۔

غیرملکی خبر رساںایجنسی نے بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بھارت عمران خان کو مدعو نہیں کر رہا،خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں پاکستانی ہم منصب عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی کی مقبولیت میں‌مسلسل کمی

نریندر مودی 30 مئی کو دوسری بار بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، بھارت نے مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے سارک کے دیگر رکن ملکوں کے سربراہوں کو دعوت دی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کو نہ بلانا اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوری مثبت پیشرفت کا امکان نہیں ہے

(1226 بار دیکھا گیا)

تبصرے