Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عیدالفطر پر پاکستانی سینما گھروں میں میلہ سجے گا

وسیم خان پیر 27 مئی 2019
عیدالفطر پر پاکستانی سینما گھروں میں میلہ سجے گا

کراچی… عیدالفطر پر پاکستانی سینما گھروں میں میلہ سجے گا‘ اس حوالے سے فلم میکرز نے اپنی اپنی فلموں کی پبلسٹی مہم شروع کردی ہے‘ فلمساز فلم کی کاسٹ کے ہمراہ مختلف تفریح مقامات پر لوگو ں کو اپنی نئی فلموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں‘ ہدایتکار یاسر نواز نے گزشتہ روز کلفٹن سی ویو پر ایک مشہور برانڈ کے ہمراہ پروگرام ترتیب دیا

جبکہ فلم چھلاوا کے فنکاروں نے بھی مختلف شہروں میں جاکر پروگرام ترتیب دیئے ہیں‘ دونوں فلموں کے درمیان سخت مقابلہ ہے‘ بھارتی فلموں پر عائد پابندی سے پاکستانی فلمسازوں کو کھلا میدا ن ملا ہے اور اس پابندی کے باعث پاکستانی فلموں کے بزنس پر نمایاں فرق پڑا‘ کئی فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا

یہ بھی پڑھیں : پیوٹن جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

جس سے پاکستانی فلم میکرز کے حوصلے بھی بلند ہوگئے اور متعدد نئے پروجیکٹس پرکام شروع ہورہاہے‘ اداکار شان ‘ ہمایوں سعید‘ جاوید شیخ ‘ سنگیتا‘ اقبال کاشمیری ‘ سہیل کاشمیری ‘ ملک یعقوب نوراور سید نور سمیت دیگر نے فلموں کی کہانی پر کام شروع کردیاہے ‘ عیدالفطر کے بعد فلم پروڈکشن میں تیزی آئے گی۔

(2150 بار دیکھا گیا)

تبصرے