Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی ایم ایف کی شرائط منظر عام پر نہیں لاسکتے،حفیظ شیخ

ویب ڈیسک اتوار 26 مئی 2019
آئی ایم ایف کی شرائط منظر عام پر نہیں لاسکتے،حفیظ شیخ

اسلام آباد…وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے معاہدے کو حتمی شکل دینے تک اس کی شرائط کو منظر عام پر نہیں لاسکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور مشیروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے اچھے معاشی فیصلے کرکے ملک کے گردشی قرضوں میں ماہانہ 12 ارب روپے تک کی کمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان ہونے پر فخر ہے،بھارتی نو مسلم عائشہ

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں معیشت کی بہتری کیلئے مزید اچھے فیصلے کئے جائیں گے اور آئندہ 6 سے 12 ماہ میں حالات مزید بہتر ہوں گے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حالیہ حکومت سے قبل گردشی قرضوں میں ماہانہ 36 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ان میں ماہانہ 12 ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے۔

مشکل دن ختم ہونے جارہے ہیں، معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے۔

(1553 بار دیکھا گیا)

تبصرے