Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہوا میں ڈرون اور زمین پر کار ،روبوٹ تیار

ویب ڈیسک جمعرات 23 مئی 2019
ہوا میں ڈرون اور زمین پر کار ،روبوٹ تیار

تل ابیب… کچھ ماہ قبل پانی میں تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنے والے ڈرون کا تذکرہ سننے میں آ یا تھا اور اب اسرائیلی ماہرین نے ایسا ڈرون بنایا ہے جو ایک جانب تو ہوا میں پرواز کرتا ہے تو دوسری جانب زمین پر کارکی طرح دوڑتا ہے۔

یہ کواڈکاپٹر قسم کا ڈرون ہے لیکن زمین کو چھوتے ہی اس کے پروپیلر بازو خمیدہ ہوکر پہیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اسے ایف اسٹار (فلائنگ اسپرول ٹیونڈ آٹونامس روبوٹ) کا نام دیا گیا ہے۔اسرائیل میں واقع بین گوریو یونیورسٹی کے ماہرین نے چار پروپیلر والے کواڈ کاپٹر کو ایک کار میں تبدیل کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غصہ اب نہیں چند مفید مشورے

اس پر چار افقی پروپیلر (پنکھڑیاں) اٹھان کی قوت فراہم کرتی ہیں اور ڈرون کسی بھی سمت باآ سانی پرواز کرسکتا ہے۔لیکن پروپیلر کے بازوؤں کے ساتھ چار گھومتے پہیے بھی نصب ہیں جس پر برش لیس موٹریں لگی ہیں جو پروپیلر کو پہیوں کی صورت میں چلاتی ہیں اور کار آ ٹھ فٹ سیکنڈ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔

(227 بار دیکھا گیا)

تبصرے