Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومتی کوششیں‘اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ویب ڈیسک جمعرات 23 مئی 2019
حکومتی کوششیں‘اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں اور اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی ، انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ ہوااورانڈیکس کی 34 ہزار کی حد بھی بحال ہوگئی جبکہ شیئرز کی مالیت تقریباً 200 ارب روپے بڑھ گئی۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی ٹھہراؤآیا اور ڈالر سستا ہوگیا ، انٹر مارکیٹ میں ڈالر صرف 5پیسے بڑھا تاہم اوپن میں 50پیسے کم ہوئے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سعودی عرب سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی، سعودی عرب یکم جولائی سے تین سال تک ہر ماہ تقریباً 42 ارب روپے کا اْدھار تیل دے گا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی اْدھار تیل سے ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی ، پاکستانی عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جبکہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ریاض کے تعاون سے زرمبادلہ کیذخائر بہتر ہوں گے۔

علاوہ ازیں ضروری ہدایت جاری کردی گئیں کہ محکمہ کسٹم اور نیشنل بینک ڈالر کے شرح تبادلہ ہر روز اپ ڈیٹ کریں گے جس کے تحت نظام کی اصلاح اور غلطیاں ختم ہوسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : وہاب ریاض بھی منظور وسان کی طرح خواب دیکھنے لگے

تفصیلات کے مطابق حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، مالیاتی اداروں اورانسٹی ٹیوشنز کی بڑے پیمانے پر خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہرآئی اور 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا اور 34 ہزار کی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 97 ارب 19? کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی

بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، ٹیلی کام، توانائی، فوڈز، کیمیکلز اور دیگر سیکٹر میں بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 34698 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھائو کے باعث 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا، مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 1195.04 پوائنٹس اضافے سے 34637.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بالاخر ٹھہراوآگیا، بدھ کو فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 15 پیسے اور قیمت فروخت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 151.75 روپے سے بڑھ کر 151.90 روپے اور قیمت فروخت 152.25 روپے سے بڑھ کر 152.30 روپے کی نئی بلندترین سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152.00 روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت 153.50 روپے سے گھٹ کر 153.00 روپے ہوگئی۔ ادھر سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کیساتھ 71 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کیساتھ 61 ہزار 128 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلئے گولڈن کارڈ

دوسری جانب سعودی عرب سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی، سعودی عرب پاکستان کو موخر ادائیگی پر تین سال تک سالانہ 3? ارب 20? کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی سے ہر ماہ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر سال تین ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل پاکستان کو ادھار دے گا اور تیل کی فراہمی کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل دے گا جس سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی، پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

(1808 بار دیکھا گیا)

تبصرے