Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھیڑوں کااسکول میں داخلہ

ویب ڈیسک منگل 21 مئی 2019
بھیڑوں کااسکول میں داخلہ

پیرس… فرانس کے دور افتادہ اور سرد علاقے میں طلبا و طالبات کی کمی کی وجہ سے ایک اسکول بند ہونے کے قریب تھا کہ والدین اور انتظامیہ نے ایک انوکھی تدبیر سوچی جس کے تحت بھیڑ بکریوں کو بھی اسکول میں رجسٹر کرکے داخلہ دیدیا گیا۔

فرانس میں یہ اسکول ایسے علاقے میں واقع ہے کہ جو برف کی پہاڑی سلسلے ایلپس کے پاس موجود ہے اور یہاں آ بادی بہت کم ہے۔یہاں ایک گاؤں کی آ بادی 4000 کے لگ بھگ ہے اور پرائمری اسکول میں صرف 261 بچے ہیں جن کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ووٹرز کی تعداد پونے گیارہ کروڑ ہوگئی

یہاں تک کہ طالبعلموں کی کمی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہونے کے کنارے جاپہنچا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اسکول انتظامیہ اور والدین نے مشترکہ طور پریہ فیصلہ کیا کہ علامتی طور پر ایک درجن سے زائد بھیڑوں کو داخلہ دیدیا جائے تاکہ بچوں کی مناسب تعداد کو دکھایا جاسکے اور اسکول بند ہونے سے بچایا جاسکے۔

اس سلسلے میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں بھیڑوں کو بھی شامل کروایا گیا اور یوں ان کے نام بھی لکھوائے گئے۔ اس موقع پر اسکول میں داخل ایک بچے کے والد نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں بچوں کی بجائے ان کی تعداد زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اسی بنا پر ہم نے اب بھیڑوں کو شامل کرکے بچوں کی تعداد بڑھادی ہے۔

(197 بار دیکھا گیا)

تبصرے