Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 06  اگست 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم نواز کی انٹری ‘حمزہ گم صم

قومی نیوز پیر 20 مئی 2019
مریم نواز کی انٹری ‘حمزہ گم صم

اسلام آباد …مریم نواز کی پہلی سیاسی انٹری سے پریشانی یا کچھ اور،حمزہ شہباز کا چہر ہ اندرونی اتار چڑھاؤ کی چغلی کھاتا رہا۔زرداری ہاؤس میں نہ صرف افطار ڈنر کے دوران بلکہ نیوز کانفرنس میں بھی گم سم رہے۔

حمزہ شہباز نے کبھی ہاتھ منہ پر رکھا تو کبھی مٹھیاں بھینچ کر اپنی بیزاری کا اظہار کرتے رہے ، کبھی لاتعلقی کا اظہار کیا،جس سے لگ رہا تھا جیسے زبردستی بٹھایا گیا ہو۔مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بیزار بیٹھے رہے۔

یہ بھی پڑھیں :

زرداری ہائوس میں افطار ڈنر میں مریم نواز نمایاں رہیں،وہ بلاول کی برابر والی نشست پر بیٹھیں،حمزہ شہبازبجھے بجھے نظر آئے ،ان کے چہرے پر ناگواری واضح دیکھی جا سکتی تھی۔حمزہ شہباز شریف افطار ڈنر میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر نظر آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوگیا کہ آنے والے وقت میں مریم نواز ہی ن لیگ کو لیڈ کرینگی جبکہ عمر میں چھوٹے ، سیاست میں مریم سے زیادہ تجربہ کارحمزہ شہباز کا کردار جونیئر کھلاڑی والا رہے گا۔مریم نواز زرداری ہاؤس پہنچیں تو بلاول بھٹو نے خود دروازے پر استقبال کیا۔

سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر بھی مریم نواز ،بلاول بھٹو کی برابر والی نشست پر بیٹھیں جبکہ حمزہ شہباز کو تیسرے نمبر پر نشست دی گئی۔افطار ڈنر کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر بھی حمزہ شہباز بے چین نظر آئے۔کبھی ادھر دیکھتے رہے اور کبھی ادھر،لیگی رہنما کو بات کرنے کا موقع تو نہ مل سکا تاہم وہ رہنمائوں کو مائیک ضرور پکڑاتے رہے۔

(633 بار دیکھا گیا)

تبصرے