Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تیز چلنے والے افراد طویل زندگی پاتے ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک پیر 20 مئی 2019
تیز چلنے والے افراد طویل زندگی پاتے ہیں، تحقیق

لندن… دو برطانوی جامعات نے مشترکہ سروے کے بعد کہا ہے کہ جو افراد سست چلتے ہیں ان کی زندگی مختصر اور تیز قدموں سے چلنے والے افراد کی زندگی طویل ہوسکتی ہے، وجہ یہ ہے کہ تیز چلنے کا عمل جسمانی صحت اور افعال کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

یونیورسٹی آ ف لیسیٹر اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے برطانوی بایو بینک میں موجود ڈیٹا کا بغور جائزہ لیا جس میں پورے انگلینڈ سے 474,919 کو شامل کیا گیا تھا۔خواہ لوگ موٹے ہوں یا دبلے اگر انہیں غیر شعوری طور پر بھی تیز قدم چلنے کی عادت ہے تو ان کی زندگی طویل ہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل شروع

جب کہ کم وز ن کے حامل خواتین و حضرات کو سست رفتاری سے چلنے کی عادت ہے تو مردوں کی اوسط عمر 64.8 سال اور خواتین کی اوسط عمر 72.4 برس ہوسکتی ہے۔اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کسی شخص کے وزن کو نظرانداز کرکے اس کے چلنے کی رفتار اور زندگی کے دورانیے پر غور کیا گیا ہے۔

(121 بار دیکھا گیا)

تبصرے