Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چندے سے اسکوٹی کیوں خریدی؟مناہل بلوچ پر تنقید

ویب ڈیسک اتوار 19 مئی 2019
چندے سے اسکوٹی کیوں خریدی؟مناہل بلوچ پر تنقید

کراچی… مناہل بلوچ پاکستان میں خواتین کے مسائل پر بولنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور وہ خواتین کو بااختیار بننے کے لیے بھی ترغیب دیتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر خواتین کو اسکوٹی خریدنے کو کہا۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق مناہل نے لکھا کہ ’’آپ یہ مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے، اگر آپ افورڈ کر سکتی ہیں تو فوراً اسکوٹی خرید لیں اور آنے جانے میں دوسری کی محتاجی ختم کریں۔ اگر میں افورڈ کر سکتی تو آج ہی اسکوٹی خرید لیتی۔‘‘

مناہل نے جب یہ لکھا کہ وہ اسکوٹی افورڈ نہیں کر سکتی تو ٹوئٹر پر ہی کچھ لوگوں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ لوگوں سے چندہ دینے کی اپیل کرے۔ ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے مناہل نے چندے کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید غائب سیاسی حلقوں میں تجسس

اس نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’پاکستان میں چندہ جمع کرنے کا کوئی آن لائن پلیٹ فارم نہیں ہے، میںا سکوٹی خریدنا چاہتی ہوں لیکن میرے پاس پیسے نہیں۔ مجھے 70ہزار روپے چاہئیں، جو شخص چندہ دینا چاہتا ہے وہ ان باکس میں میسج کرے، وہاں میں اسے اپنے بینک اکائونٹ کی تفصیل دے دوں گی۔‘‘

اس ٹویٹ کے چند دن بعد ہی مناہل نے نئی ااسکوٹی کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لوگوں کو بتایا کہ اسے چندے میں 70ہزار روپے مل چکے ہیں اوراس نے نئی ااسکوٹی خرید لی ہے۔

اس کو اپنی اسکوٹی پر بیٹھے دیکھ کر جہاں بہت سے لوگ، بالخصوص خواتین اس کی تعریف کر رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اس نے انہیں بہت متاثر کیا ہے اور وہ بھی اس کے نقش قدم پر چلیں گی، وہیں بہت سے انٹرنیٹ صارفین غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور کچھ بدزبان تو گالیوں تک اترے ہوئے ہیں۔

ایسے ہی ایک دریدہ دہن نے لکھا ہے کہ ’’اس نے چندہ لیا ہے۔ بھیک کی بائیک پر اتنا خوش ہو رہی ہے، کیا زمانہ آ گیا ہے۔‘‘عمر مروت نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ مناہل اسکوٹی کہاں چلاتی ہے؟ اس پر ٹرک چڑھانا ہے۔‘‘

(342 بار دیکھا گیا)

تبصرے