Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کان میں انفیکشن کو’سننے والی‘ اسمارٹ فون ایپ

ویب ڈیسک هفته 18 مئی 2019
کان میں انفیکشن کو’سننے والی‘ اسمارٹ فون ایپ

واشنگٹن… بچوں کے کان میں انفیکشن اور مائع کا رساؤ ایک عام مرض ہے لیکن اس کی تکلیف بچے کو بے حال کردیتی ہے۔ اسی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایک دلچسپ اور مفید ایپ تیار کی گئی ہے جو کان میں آ واز کی لہریں بھیجتی ہے اور جب وہ کان سے ٹکرا کر دوبارہ اسمارٹ فون تک آ تی ہیں تو اندر موجود زخم ، مائع یا انفیکشن کی خبر دیتی ہے۔

یونیورسٹی آ ف سیاٹل کے جسٹن چین اور ان کے ساتھیوں نے یہ ایپ بنائی ہے جس میں موٹے کاغذ کی ایک نلکی ہے جسے کان کے سوراخ پر رکھا جاتا ہے۔ اس سے 150 ملی سیکنڈ تک ایک سرسراہٹ والی آ واز خارج ہوکر کان کے اندر تک سفر کرتی ہے اور وہاں سے یہ آ واز لوٹ کر واپس آ تی ہے۔

کان کی خرابی یا انفیکشن کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ طبلِ گوش (ایئرڈرم) کے کے اندر یا اس کے پیچھے مائع جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ناک اور کان میں انگلی سے کھجانا خطرناک

یہی وجہ ہے کہ صحتمند کان اور متاثرہ کان کے اندر سے ٹکرا کر پلٹ آ نے والی آ واز میں فرق ہوتا ہے اور اسمارٹ فون کا الگورتھم اسے دیکھتے ہوئے انفیکشن والے کان کی خبر دیتا ہے۔

ابتدائی طور پر اسے 18 مہینے سے لے کر 17 سال تک کے بچوں پر آ زمایا گیا جس سے کان کی انفیکشن کا 85 فیصد درستگی سے اندازہ لگایا گیا۔ اس کی افادیت پہلے سے رائج ایک آ لے ٹمپانوگرام کے برابر ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔

ٹمپانوگرام کو کان کے سوراخ میں ڈالا جاتا ہے جو ہوا بند سیل کی طرح ہوتا ہے اور کان کے اندر ہوا اور ایک آ واز بھیجتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہیکہ آ یا کان میں مائع جمع ہے یا نہیں۔

(187 بار دیکھا گیا)

تبصرے