Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریض کے پیٹ سے 116 نوکدار کیلیں برآمد

ویب ڈیسک هفته 18 مئی 2019
مریض کے پیٹ سے 116 نوکدار کیلیں برآمد

جے پور…بھارت میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے معدے سے ڈھائی انچ لمبی 116 کیلیں نکالی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے 43 سالہ شخص بھولا شنکر کو 12 مئی کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے الٹراسائونڈ تجویز کیا جس میں مریض کے معدے میں نوک دار کیلوں کا گھچا ہونے کا انکشاف ہوا۔

بھولا شنکر کا گزشتہ روز آ پریشن کیا گیا جس کے دوران اس کے معدے سے 116 نوک دار کیلیں نکالی گئیں جن کی لمبائی ڈھائی انچ تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روزانہ نئی یادداشت کے ساتھ اٹھنے والی خاتون

معجزانہ طور پر ان کیلیوں نے مریض کے معدے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔مریض کا کہنا ہے کہ اسے کچھ پتہ نہیں کہ اتنی کیلیں کس طرح اس کے معدے میں پہنچیں، تاہم ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ یہ غذائی عوارض اور ذہنی امراض کا نتیجہ ہے، اس بیماری کو acuphagia کہا جاتا ہے جس میں مریض نوک دار چیزیں نگلنے کا عادی ہوجاتا ہے۔

(131 بار دیکھا گیا)

تبصرے