Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں

ویب ڈیسک هفته 18 مئی 2019
بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں

کراچی …اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایات دی ہیں کہ ملک بھر کے صارفین اپنے بینک اکائونٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کیلئے مقررہ تاریخ 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکائونٹس معطل کرنے کے حوالے سے تمام بینکوں کو آگاہ کردیا ہے۔

ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ایم میل اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان نے پھرامریکہ سے بقایاجات مانگ لئے

بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ صارفین اپنے متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم جا کر اکائونٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔

اے ٹی ایم مشین میں پہلے داخلے انٹر کا بٹن دبا کر 13 ہندسوں پر مشتمل اپنے شناختی کارڈ نمبر ڈالیں جس کے بعد مشین انگوٹھے کے فنگر پرنٹ مانگے گی اور اکائونٹس کی تصدیق ہو جائے گی۔

(2143 بار دیکھا گیا)

تبصرے