Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ برش مقبول

ویب ڈیسک جمعه 17 مئی 2019
ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ برش مقبول

بیجنگ … چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالرز تک کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش تیزی سے مقبول ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے اپنی حکومت کو سپورٹ کرنے کیلئے یہ ٹوائلٹ برش دھڑا دھڑ خریدنا شروع کردیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی شکل والے یہ ٹوائلٹ کلیننگ برش چین کی خریدو فروخت کی ویب سائٹ ٹا با پر 20 یو آن تک میں فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔چین وہ پہلا ملک نہیں ہے جس میں ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ برش فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں، گزشتہ برس نومبر میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں یہ برش متعارف کرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی خاتون مسلم رکن کو ہراساں کرنے کی کوشش

نیوزی لینڈمیں مقبولیت کے بعد یہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آن لائن فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔ایک دکاندار نے تو اپنے گاہکوں کو یہ آفر بھی کی ہے کہ اگر وہ ٹرمپ کی شکل والا ٹوائلٹ کلیننگ برش خریدتے ہیں تو انہیں ٹرمپ کی تصویر والے ٹوائلٹ پیپر مفت دیے جائیں گے۔

(153 بار دیکھا گیا)

تبصرے