Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہنگے ڈالر سے مارکیٹ میں ہلچل

ویب ڈیسک جمعرات 16 مئی 2019
مہنگے ڈالر سے مارکیٹ میں ہلچل

اسلام آباد / کراچی … آئی ایم ایف پیکیج کے باعث ڈالر کے نرخوں میں اضافے کی اطلاعات سے مارکیٹ میں ہلچل ہے اور ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے وارے نیارے ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو افواہیں پھیلنے کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب رہا جبکہ قیمت ایک دم بڑھ کر 146.25روپے ہوگئی جس سے ڈالر میںسرمایہ کاری کرنے والوں نے کروڑوں کما لیے۔

آئندہ مزید اضافے کی اطلاعات پر ڈالر کی بھاری خریداری کی گئی جس کے سبب ڈالر اوپن مارکیٹ میں ناپید رہا، دوسری طرف حکومت نے ڈالر کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگا ڈالر فروخت کرنے والوں اور افواہیں پھیلا کر مارکیٹ میں بے چینی پھیلانے والوں کے خلا ف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

اطلاعات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیا ہے اور اب مہنگا ڈالر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی اور ایس ای سی پی مقررہ ریٹ سے زیادہ پر کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ رعایت نہیں کرے گی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی آئی بی نے شرکت کی۔ ادھر آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں افواہوں کی بھر مار اور اوپن مارکیٹ سے ڈالر غائب ہونے کی وجہ سے ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اْڑان بھرلی اور مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146.25 پر پہنچ گیا تاہم حکومتی مداخلت اور دباؤ پر واپسی 144پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ادھر آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کی سلسلہ جاری اور گزشتہ 3 روز میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، انٹر بینک میں قیمت 141.93 روپے رہی۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں فاریکس ایسوسی ایشن نے ڈالر کی بڑھتی قدر روکنے کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے ڈالر کی حد 10ہزار ڈالر سے کم کر کے 3ہزار کرنے جبکہ بینکنگ چینل سے سرمایہ کاروں کو بیرون ملک ڈالر منتقل کرنے پر رکاوٹیں لگانے کی تجویز دی ہے

فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور زر مبادلہ ذخائر بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ،ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ فارن ایکس چینج باہر لے جانے کی حد 10ہزار ڈالر سے کم کر کے 3ہزار کر دی جائے اس سے ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کم ہو گی۔

(1988 بار دیکھا گیا)

تبصرے