Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’’کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ‘‘

ویب ڈیسک جمعرات 16 مئی 2019
’’کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ‘‘

اسلام آباد … تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خشک بارش بھی ہوسکتی ہے اورٹھنڈی آگ بھی لگ سکتی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں بارش مٹی پر نہیں بلکہ کیچڑ پر ہوتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اپوزیشن نئے پولیس نظام کے خلاف ڈٹ گئی

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پچھلے ستر سال میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ دیکھیں تو ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گھی کبھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا،کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائی جانیوالی ایمنسٹی سکیم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(504 بار دیکھا گیا)

تبصرے