Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

8 مقدمات میں زرداری کا کردار سامنے آگیا، نیب

ویب ڈیسک بدھ 15 مئی 2019
8 مقدمات میں زرداری کا کردار سامنے آگیا، نیب

اسلام آباد ….. نیب نے جعلی اکائونٹس کیس کے تمام مقدمات کی فہرست پہلی مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔

نیب کے جواب میں کہا گیا ہے کہ 22 انکوائریز‘ 3 انویسٹی گیشنز اور 3 ریفرنسز میں سے 8 مقدمات میں آصف علی زرداری کا کردار سامنے آچکا ہے

5 مقدمات میں شواہد کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے‘ تاہم اب تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی 8 ماہ بعد آخر کار خم ٹھونک کرمیدان میں آگئی

گنے کی سبسڈی میں خورد برد‘ جعلی اکائونٹس کے ذریعے توشہ خانہ سے گاڑیوں کی خریداری‘ 8 ارب روپے رشوت‘ غیر قانونی ٹھیکوں اور اویل کیسز میں آصف زرداری کے خلاف شواہد موجود ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری ‘فریال تالپور سمیت 11 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 12 ملزمان نے نیب تحقیقات کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

نیب نے جواب میں مزید کہا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمات کی تفصیل صرف آج کی تاریخ تک ہے اور یہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ آصف زرداری کا دیگر مقدمات میں کسی بھی شخص کا کردار سامنے آیا تو نیب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

(291 بار دیکھا گیا)

تبصرے