Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اپوزیشن نئے پولیس نظام کے خلاف ڈٹ گئی

صابر علی بدھ 15 مئی 2019
اپوزیشن نئے پولیس نظام کے خلاف ڈٹ گئی

کراچی … سندھ اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی‘ ایم کیو ایم (پاکستان) اور جی ڈی اے نے پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سندھ میں نیا پولیس نظام لانے کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو اس نئے پولیس نظام لانے سے متعلق قانون سازی سے باز رکھنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ‘ ایم کیو ایم (پاکستان) کے خواجہ اظہار الحسن‘ محمد حسین‘ جی ڈی اے کے شہریار مہر‘ عارف مصطفی جتوئی‘ رابعہ اظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کا امن خطرے میں

اجلاس میں پولیس رولز‘ آرڈرز کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آج بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اجلاس میں طے پایا کہ جوائنٹ ایکشن سلیکٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت کرکے اپنے خدشات اور تجاویز پیش کی جائیں گی۔

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے